قومی

  • Sep 10, 2020

وزیر اعظم سے اقوام متحدہ کےترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کےترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے وفد نے اسلا م آباد میں ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم نے پاکستان میں انسانی ترقی کے حوالے سے یو این ڈی پی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقوں کو معاونت فراہم کرنا اور ان کو غربت سے نکالنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ریاستی وسائل کاعوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے لئے استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ یو این ڈی پی اور موجودہ حکومت کے مقاصد مشترک ہیں لہذا حکومت یو این ڈی پی کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی تاکہ مشترکہ مقاصد کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
یو این ڈی پی کی پاکستان میں نمائندہ ایلیئونہ نیکولیٹا نے کہا کہ حکومت کی جانب سےپائیدار ترقی کے حصول کے لئے موثر حکمت عملی اور وسائل کی فراہمی نہایت قابل تحسین ہے۔
یو این ڈی پی کے وفد نے کوویڈ کے دوران حمعاشرے کے کمزور طبقوں کی مالی معاونت کو سراہا۔