قومی

  • Sep 10, 2020

صدر پیوٹن کی وزرائے خارجہ سے ویڈیو لنک پر ملاقات

شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے رکن ممالک کے مہمان وزراکے ساتھ ویڈیو لنک پر ملاقات کی۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے میزبان کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے والے وزرائے خارجہ کو خوش آمدید کہا۔