قومی

  • Sep 11, 2020

آرمی چیف سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم SARDOR UMURZAKOV نے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال،روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ازبک نائب وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی روابط کے فروغ اور سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔