وزیراعظم کا معصوم بچی،خاتون سے زیادتی کے واقعات کا نوٹس
وزیراعظم عمران خان نے معصوم بچی اورخاتون سے زیادتی کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آئی جیز سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی مہذب معاشرے میں ایسی درندگی اور حیوانیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسے واقعات ہماری سماجی اقدار کے منافی اور معاشرے پر بدنما داغ ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے واقع میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے اور قرار واقع سزا دلوانے کا حکم دیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ معصوم بچوں اورخواتین سے زیادتی کے واقعات کے تدارک کے حوالے سے قوانین کو مزید موثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔