قومی

  • Sep 12, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ عمران خان قائد اعظم کے مشن پر کاربند ہیں، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ان کا پختہ عزم ہے۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم اپنے عظیم قائد کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہےجنہوں نے مسلمانانِ برصغیر کو انگریز کی غلامی اور متعصب ہندو تسلط سے آزادی دلائی۔