عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا کے سات دوسرے ممالک کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے مستقبل میں کسی بھی عالمی وبا ءسے نمٹنےکے لیے دنیا کو ان ممالک سے سیکھنے کی ضرور ت ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانم نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسداد پولیو کی مہم کے لیے ایک پورا نظام پہلے سے موجود تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جب وبا ءپھیلی تو پاکستان نے اس حوالے سے بروقت اقدامات اٹھائے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے دنیا کو متنبہ کیا کہ وبا ءایک حقیقت ہے۔ مستقبل میں بھی دنیا کو وباؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس لیے ضرورت ہے کہ ہم اپنا صحت کے نظام کو بہتر بنائیں۔