ٹینس

  • ٹینس
  • Sep 12, 2020

یو ایس اوپن ٹینس,الیگزینڈر زیوروو اور ڈومینک تھیہم فائنل میں مد مقابل

یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگل کے فائنل میں جرمنی کے ’’الیگزینڈر زیوروو‘‘اور آسٹریا کے ڈومینک تھیم اتوار کو مد مقابل ہوں گے۔
پہلے سیمی فائنل میں ’’الیگزینڈر زیویرو‘‘ نے اسپین کے پیبلو کارینو کو 3-6, 2-6, 6-3, 6-4, 6-3 سے شکست دی ۔ میچ تین گھنٹے اور تیئس منٹ جاری رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ڈومینک تھیم نے روس کے ڈونیل میدویدو کو 6-2, 7-6 , 7-6 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ الیگزینڈر زیویرو پہلی بار گرینڈ سلیم فائنل کھیلیں گے ۔