بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 13, 2020

افریقی ملک کانگو میں سونے کی کان بیٹھنے سے 50 مزدور ہلاک

افریقی ملک کانگو میں سونے کی کان بیٹھنے سے 50 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کاکہنا ہےکہ سونے کی کان کا حادثہ کانگو کے مشرقی علاقے کمیٹنگا میں شدید بارش کے باعث پیش آیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو باہر نکالنے کا کام جاری ہے۔
کانگو میں گزشتہ برس اکتوبر میں بھی ایک سونے کی کان بیٹھنے سے 16 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ جون 2019 میں بھی کوپر اور کوبالٹ کی کان بیٹھنے کے باعث 43 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔