بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 14, 2020

دوحہ میں بین الافغان مذاکرات

بین الافغان امن مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہیں۔ مذاکرات میں کابل انتظامیہ اور طالبان کے درمیان افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جانا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، طالبان ڈپٹی کمانڈر ملا عبدالغنی برادر، اور افغان حکومت کے نمائندےعبداللہ عبد اللہ نے خطاب کیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ فریقین جامع امن معاہدے کو یقینی بنانے کیلئے موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے کہاکہ افغان حکومت اور طالبان کو مستقبل میں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے کہاکہ دونوں فریق تمام نکات پر متفق نہ بھی ہوں تو انہیں سمجھوتہ کرنا ہوگا۔
طالبان لیڈر ملا برادر نے کہا کہ افغانستان میں اسلامی نظام ہونا چاہیئے جس میں تمام قبائل کے ساتھ بلاامتیاز رویہ رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہم طالبان قیدیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاکہ افغانستان میں امن اور ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ۔