ٹینس

  • ٹینس
  • Sep 13, 2020

یوایس اوپن ٹینس، خواتین کا سنگلز فائنل کا ٹائٹل جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوسکا نے جیت لیا

یو ایس اوپن میں خواتین کا سنگلز ٹائٹل جاپان کی ناؤمی اوسکا نے جیت لیا۔ ناؤمی اوساکا نے فائنل میں بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا کو 1-6, 6-3, 6-3 سے ہرایا۔ ناؤمی اوسکا کا یہ تیسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ میچ ایک گھنٹہ 53 منٹ تک جاری رہا۔ پہلے سیٹ میں بیلاروس کی کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا کو برتری حاصل رہی تاہم ناؤمی اوسکا نے دوسرےاور تیسرے سیٹ میں شاندار کھیل پیش کیا اور فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔