بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 15, 2020

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

امریکی ریاستوں اوریگون، کیلی فورنیا اور واشنگٹن کے جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے۔آگ کے نتیجے میں33افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی جبکہ کئی تاحال لاپتا ہیں۔آگ سے30 ہزار ایکڑ پر مشتمل جنگلات اور فصلیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ بیس ہزار سے زیادہ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں ا و رمتاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ریسکیو ادارے تاحال آگ پر قابو پانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ کیلی فورنیا میں درجہ حرارت بڑھنے سے آگ کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔