بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 15, 2020

چین نے متنازعہ امریکی رپورٹ مسترد کردی

چین نے اپنی فوج کے بارے میں متنازعہ امریکی رپورٹ کو مسترد کردیا۔
چینی وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے اپنی سالانہ کانگریشنل رپورٹ میں چینی فوجی پالیسیوں کو مسخ کرکے پیش کیا۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے خود احتسابی کے بجائے چینی فوج کے بارے میں غلط بیانات جاری کیے۔اس طرح کے اقدامات سے دونوں ملکوں کی فوجوں کے باہمی تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔