بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 16, 2020

سعودی عرب کا کل سے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندیوں کوجزوی طور پربحال کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے کل سے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندیوں کوجزوی طور پربحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کل سے سرکاری اور فوجی ملازمین، طلبہ اور سفارتخانے کے عملے سمیت مخصوص کیٹیگریز میں شامل سعودی شہریوں اور رہائشیوں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت ہوگی۔ سعودی عرب نے چھ ماہ پہلے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یکم جنوری 2021 کے بعد سے سعودی شہریوں کیلئے ائیرپورٹس، بندرگاہوں اور سرحدوں پر عائد تمام پابندیاں ہٹا لی جائیں گی اور سعودی شہری بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کر سکیں گے لیکن اس حوالے سے باقاعدہ تاریخ کا اعلان دسمبر میں کیا جائے گا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عمرہ زائرین کے حوالے سے پالیسی کا علان بعد میں کیا جائے گا۔