ٹینس

  • ٹینس
  • Sep 14, 2020

یو ایس اوپن ٹینس،"ڈومینک تھیم" نے "الیگزینڈر زیوریوو"کوہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

آسٹریاکے"ڈومینک تھیم" نے یو ایس اوپن مینز ٹائٹل جیت کر کیرئر کا پہلا گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا۔
نیویارک میں کھیلے گئے فائنل میں ڈومینک تھیم نےجرمنی کے"الیگزینڈر۔زیوریوو"کو دلچسپ اورسنسنی خیزمقابلے کے بعد دو۔ چھ، چار۔چھ۔چھ ۔چار، چھ۔تین اور سات۔چھ سے ہرایا۔ڈومینک تھیم 71 سال میں پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے یو ایس اوپن کے فائنل میں پہلے دو سیٹ ہارنے کے باوجود باقی تین سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان سے پہلے پینچو گونزالز 1949 میں یو ایس چیمپئن شپس میں پہلے دو سیٹ ہارنے کے بعد اعزازاپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔