کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 15, 2020

انڈر19کرکٹرز کے ٹرائلز

پاکستان کرکٹ کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام چھ ایسوسی ایشنز کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کی تشکیل کیلئےنوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا آغازکل سے ہورہا ہے۔
کرکٹرز کے ٹرائل تمام ایسوسی ایشنز کے مرکزی شہروں میں ہوں گے۔مقامی شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پہلے روز اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کے ٹرائلز دوسرے روز ہوں گے جبکہ تیسرے روز ٹرائلز میچز کروائے جائیں گے۔ ٹرائلز کے بعد قومی انڈر 19 ٹورنامنٹس کیلئے سکواڈز کا اعلان کیا جائے گا۔
دوسری طرف پاکستان کرکٹ کے نئے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز 30ستمبر کو قومی ٹی ٹونٹی کپ سے ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کتنے والی چھ ٹیموں کےکرکٹرز، میچ آفیشلز اور متعقلہ عملے کی کورونا ٹیسٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔