بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 16, 2020

اسرائیل ،متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان معاہدہ

اسرائیل ،متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدوں پردستخط کے تقریب وائٹ ہاؤس میں ہوئی۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔
فلسطینیوں نے عرب ممالک کے امن معاہدے کو مسترد کردیا ہے۔ فلسطینی صدرمحمود عباس نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی انخلاء سے ہی مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوسکتا ہے۔خطے میں امن ،سلامتی اور استحکام اسرائیلی قبضہ ختم ہونے تک قائم نہیں ہوسکتاہے۔
فلسطینی علاقوں میں معاہدے کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔۔مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ا و ر اسرائیل کےجھنڈے کو نذر آتش کر دیا۔
سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزيزنے اپنے ایک بیان میں کہا سعودی عرب فلسطینیوں کے موقف کی حمایت جاری رکھے گا۔ القدس کے قانونی اور تاریخی تشخص پر کوئی سودے بازی نہیں کرینگے۔ مسئلہ فلسطین کے حل تک سعودی عرب اپنے موقف پر قائم رہے گا-