قومی

  • قومی
  • Sep 16, 2020

معاشی ترقی خواتین کی شمولیت کے بغیر ناممکن ہے، وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ معاشی ترقی خواتین کی شمولیت کے بغیر ناممکن ہے اسی لیے کاروباری میدان میں خواتین کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
اسلام آباد میں چیمبر آف کامرس کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ زمانہ نوجوان نسل کا زمانہ ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ چیمبر ملک کی ترقی کی لائف لائن ہیں ۔ تاجر برادری نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دیا خصوصاکورونا صورتحال میں تاجر برادری نے جس طرح تعاون فراہم کیا وہ قابل ستائش ہے
سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے مسائل کو سمجھتا ہوں پالیسی سازی میں بھی چیمبرز کی شمولیت ہونی چاہیئے۔