کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 16, 2020

انگلش فٹبال کارا باؤ کپ

انگلش فٹبال کارا باؤ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا آغازہو گیا ہے۔ برنموتھ نے کرسٹل پیلس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد بارہ پنالٹی شوٹ آؤٹس میں شکست دی۔نیوکاسل یونائیٹڈ نے بلیک برن روورز کو ہرا دیا۔
برن ماؤتھ میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ تاہم مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔ میچ کے فیصلے کیلئے دونوں ٹیموں کو پنلٹیز دی گئیں۔ لیکن دس پنلٹی شوٹس کے بعد بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔ برن ماؤتھ نے گیارہویں پنلٹی مس کر کے کرسٹل پیلس کو جیت کا سنہری موقع دیا لیکن کرسٹل پیلس نے بھی اگلی پنلٹی گنوا دی۔ برن ماؤتھ کی طرف سے ڈیوڈ بروکس نے بارہویں پنلٹی پر گول کیا جبکہ کرسٹل پیلس کے لوکا مقابلہ برابر کرنے میں ناکام رہے اور میچ برن ماؤتھ کو تھما دیا۔

نیوکاسل میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے بلیک برن روورز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ریان فریزر نے پینتیس ویں منٹ میں کیا۔