بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 19, 2020

امریکہ میں صدارتی انتخاب کیلئے دوڑ جاری

امریکہ میں صدارتی انتخاب کیلئے دوڑ جاری ہے۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کی کورونا وائرس کے ویکسین کی جلد تیاری سے متعلق دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
پنسلوانیا میں ٹی وی مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارجوبائیڈن نے امریکی عوام کو خبردار کیا کہ وہ صدر ٹرمپ کے الفاظ پر یقین نہ کریں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ویکسین سے متعلق صدر ٹرمپ کی بجائے سائنس دانوں کی بات سنیں گے۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ 3 نومبر کے صدارتی انتخابات سے پہلے کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین تقسیم کر دی جائے گی۔