بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 19, 2020

دنیا میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد میں پھرسے اضافہ

دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں پھر سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے اور مریضوں کی تعداد 69 لاکھ 25 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔لاطینی امریکہ کے ممالک پیرو، میکسیکو، کولمبیا اور چلی میں بھی روزانہ ہزاروں کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے لگے ہیں۔سب سے زیادہ ارجنٹینامیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران بارہ ہزار کورونا متاثریں کا اضافہ ہوا جبکہ تقریبا دوسو افراد ہلاک ہوئے۔یورپی ممالک اسپین، برطانیہ اور فرانس میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ، فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے اور 154 افراد جاں بحق ہوئے جس کےبعد فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد اکتیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ چھیاسی ہزار سے بڑھ چکی ہے۔جنوبی ایشیائی ممالک میں بھارت کے بعد بنگلہ دیش میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار ہو گئی ہے جبکہ اب تک چار ہزار 8 سو 81 افراد ہلاک ہو چکےہیں۔ پاکستان کی دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کی درجہ بندی میں کمی واقع ہو ئی ہے اور اب پاکستان ایک درجے کم ہو کر اٹھارویں نمبر پر آ گیا ہے۔