بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 20, 2020

کورونا وائرس سے بھارت میں بڑے پیمانے پر تباہی

بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور یومیہ ایک لاکھ سے زائد نئے کیس رجسٹر ہو رہے ہیں ۔ مجموعی طور پر 54 لاکھ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے۔گزشتہ روز بھی بھارت میں گیارہ سو سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر موت کی وادی میں اتر گئے اور اب تک چھیاسی ہزار 772 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
متاثرہ ممالک میں امریکہ بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں وباءسےاب تک دو لاکھ تین ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 69لاکھ 67ہزار سے زیادہ ہے۔کئی دوسرے ممالک کوبھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے ۔ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے روزانہ کی بنیاد پر نئےکیسز میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔اس وقت دنیا بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد9لاکھ60ہزار ہے۔تین کروڑ9 لاکھ75 ہزار متاثرہ افراد میں سے اب تک دو کروڑ25لاکھ76 ہزار صحتیاب ہو چکے ہیں۔