بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 21, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سے زائد

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 12 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور یومیہ ایک لاکھ کے قریب نئے کیس رجسٹر ہو رہے ہیں ۔ مجموعی طور پر 54 لاکھ 85ہزارافراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔گزشتہ روز بھی بھارت میں گیارہ سو سے زیادہ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر موت کی وادی میں اتر گئے اور اب تک ستاسی ہزار 382افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کئی دوسرے ملکوں کوبھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے ۔ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے روزانہ کی بنیاد پر نئےکیسز میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے