قومی

  • قومی
  • Sep 21, 2020

وزیراعظم سے چین کے سفیر یاؤ جنگ کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کی طرف سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ چینی قیادت نے اپنے عوام کی معاشی خوشحالی کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چینی سفیر کے دور میں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے دوران زراعت ،صنعت اور سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک علاقائی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چینی قیادت کی طرف سے وزیراعظم کے کردار کو اعلیٰ ترین سطح پر سراہا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے پروگرام اور سی پیک کے دوسرے مرحلے پر وزیراعظم کی خصوصی توجہ نہ صرف پاکستان کی عوام بلکہ خطے کی خوشحالی کے لیے بھی سود مند ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کورونا پر قابو پانے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔