قومی

  • قومی
  • Sep 21, 2020

اے پی سی میں نوازشریف کی تقریر قومی استحکام، یکجہتی اورملکی سلامتی سے متصادم تھی : سربراہ پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اے پی سی میں نوازشریف کی تقریر قومی استحکام، یکجہتی اورملکی سلامتی سے متصادم تھی۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ فیصلے نوازشریف نہیں بلکہ عوام نے کرنے ہیں اورعوام ایسے لوگوں پر اب اعتماد نہیں کریں گے جو اداروں کو کمزور کرنے کے در پے ہوں۔ انہوں نے نوازشریف کے لگائے گئے بے بنیاد الزمات کی سخت مذمت کی اور کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے۔