قومی

  • قومی
  • Sep 21, 2020

مختلف شعبوں میں دی جانے والی سبسڈی کے نظام پر اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری خزانے سے دی جانے والی سبسڈی کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقے کی معاونت اور ان کی سماجی اور معاشی ترقی ہے ۔ اسلام آباد میں حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں دی جانے والی سبسڈی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غیر مستحق افراد کا سبسڈی سے فائدہ اٹھانا سرکاری وسائل کا زیاں اور حقداروں کی حق تلفی کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی کے نظام میں اصلاحات حکومت کی ترجیح ہے ۔تھنک ٹینک کی تجاویز کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حکومتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل عمل تجاویز پر روڈ میپ تشکیل دیا جائے ۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں فراہم کی جانے والی سبسڈی کے نظام کو شفاف اور منظم بنانے اور اس معاونت کو حقداروں تک پہنچانے سے متعلق امور پرتفصیلی غور کیا گیا۔