بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 21, 2020

کورونا وائرس سے بھارت میں بڑے پیمانے پر تباہی : 10روز میں ساڑھے9لاکھ بھارتی وائرس سے متاثر

کورونا وائرس سے دنیا کے تمام ہی ممالک متاثر ہوئے ہیں تاہم بھارت میں یہ تباہی انتہا کوپہنچ رہی ہے جہاں گزشتہ دس روز کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد میں ساڑھے نو لاکھ کا اضافہ ہوا ہے ۔اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں وائرس زدہ افراد کی تعداد55لاکھ18ہزار ہو چکی ہے جبکہ 88ہزار300افراد موت کی وادی میں اتر چکے ہیں۔
دنیا بھر میں سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ13 لاکھ 28ہزار ہو گئی ہے۔جبکہ9لاکھ66ہزار300افراد جان کے بازی ہار چکے ہیں۔ وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ستر لاکھ 12ہزارہے۔۔