قومی

  • Sep 25, 2020

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی قومی رابطہ کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس ہوا۔
چئیرمین سی ڈی اے نے وزیرِ اعظم کو وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں، گذشتہ دو نیلامیوں،اسلام آباد کے ماسٹر پلان کو از سر نو مرتب کرنے اور تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی صاف پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے غازی بروتھا سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ روات بھارہ کہو رنگ روڈ تعمیر کے منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے۔
لاہور میٹرو منصوبے کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ گذشتہ دورِ حکومت میں میٹرو کامعاہدہ 364روپے فی کلومیٹر کے حساب سے کیا گیا ۔ موجودہ دور میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باوجود معاہدہ 304روپے فی کلومیٹر کے حساب سے کیا گیا ہے۔ اس طرح فی کلومیٹر ساٹھ روپے بچت کی گئی ہے جس کے نتیجے میں آٹھ ارب روپے بچت ہوگی۔
وزیرِ اعظم نےکہا کہ موجود حکومت شفاف معاہدو ں اور عوام کی ایک ایک پائی کا مناسب استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے پر عزم ہے۔