معیشت کے استحکام کیلئے ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ انتہائی اہم ہے : وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام اور بہتری کےلئے برآمدات ، درآمدی بدل ،غیر ملکی سرمایہ کاری ، ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔ حکومت اس طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے متعلق اعلی سطح اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور ترسیلات زر کے حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔