ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کی ایوارڈ تقریب : کورونا کے دوران پاکستان میں درست فیصلوں سے صورت حال کنٹرول میں رہی : صدرمملکت
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے باعث اقتصادی بحران پیدا ہوا تاہم پاکستان میں بھرپور اور درست فیصلوں کے باعث صورت حال کنٹرول میں رہی ۔ اسلام آباد میں ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان فیڈریشن کے اچیومنٹ ایوارڈ زکی تقریب سے خطاب میں انہو ں نے کہاکہ معاشی بہتری میں کاروباری برادری کا کردار کلیدی رہا ہے۔
صنعت و پیداوار کےوزیر حماد اظہر نے کہاکہ حکومت نے سخت حالات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا، حکومتی اقدامات کے باعث پاکستان کی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ حکومت نے کورونا کے باعث مشکل حالات کے باوجود گیس ، بجلی پر ریلیف کا مراعاتی پیکیج دیا۔