قومی

  • Sep 25, 2020

وزیراعظم سے سرمایہ کاروں اورکاروباری شخصیات کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ تعمیرات کے شعبے کی ترقی سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان سے ملک کے معروف سرمایہ کاروں اورممتازکاروباری شخصیات نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ سرمایہ کاروں نے حکومت کے دو اہم ترین منصوبوں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور بنڈل آئی لینڈ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات نے کہاکہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں کاروبار سے متعلقہ معاملات میں آسانی پیدا ہوئی ہے اور بہتر پالیسیوں کی بدولت کاروباری برادری کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ اور بنڈل آئی لینڈ منصوبوں کے حوالے سے کی جانے والی سرمایہ کاری کا کل تخمینہ آئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کاروباری برادری کو یقین دلایا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کیلئے پرعزم ہے۔