قومی

  • Sep 26, 2020

مقبوضہ کشمیر صورتحال

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نامعلوم بندوق برداروں نے ممتاز کشمیری وکیل اور سماجی رہنما ایڈووکیٹ بابر قادری کو سرینگر میں گولی مار کر شہیدکردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈووکیٹ بابر قادری کوہسپتال منتقل کیاجارہاتھاتاہم وہ راستےہی میں دم توڑ گئے۔بابر قادری نے ایک بار ٹی وی مباحثے میں بلند آوازسے پاکستان زندہ باد اور ہندوستان مردہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔ وہ کشمیر کے بارے میں بی جے پی کی پالیسیوں کے سخت ناقد تھے ، انہوں نے متعدد کانفرنسوں اور سیمینارز میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔بابر قادری اپنی سوشل میڈیا مہم میں بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہےاور عدالتوں میں حریت رہنماؤں اور آزادی پسندکارکنوں کے مقدمات کی پیروی بھی کرتے رہے۔کشمیر پر ٹی وی مباحثوں کے دوران انہیں آر ایس ایس سے وابستہ ایک دہشت گرد ٹی وی اینکر ار ناب گوسوامی نے متعدد بار دھمکی دی تھی کہ چونکہ وہ جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں سمجھتے اسلئے انہیں زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔
دوسری جانب بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری تازہ کارروائی میں آج ضلع اسلا م آباد میں مزیددوکشمیری نوجوانوں کوشہیدکردیا۔بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کوضلع کے علاقے بیج بہاڑامیں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی میں شہیدکیا۔ بیج بہاڑامیں ہی آپریشن کے مقام پربھارتی فوجیوں کا بارودی موادپھٹ گیا جس سے دوافرادشدیدزخمی ہوگئے۔بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں،پلوامہ اوربڈگام کے علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔