قومی

  • Sep 26, 2020

او آئی سی کی گولڈن جوبلی : او آئی سی کا وجود مسلم امہ میں یکجہتی کے سنہرے اصول کا نشان ہے : شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی کا وجود مسلم امہ میں یکجہتی کے سنہرے اصول کا نشان ہے۔ او آئی سی کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں منعقدہ ویبینار سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ نصف صدی پر محیط سفر میں او آئی سی نے بہت سی قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی نے عالمی سطح پر کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اپنی قراردادوں اور ٹھوس بیانات سے جس طرح اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے،اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔۔۔