قومی

  • Sep 26, 2020

اسلام آباد :وزیراعظم سے یار محمد رند کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کے وزیر تعلیم یار محمد رند نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں ، نصیر آباد میں بحالی کے اقدامات ، میگا ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بلوچستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں بحالی کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔