موسم

  • Oct 10, 2020

آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک میں موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم پشاور اور دروش میں ہلکی بونداباندی ہوئی ۔
ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں بیالیس ڈگری جبکہ شہید بینظیر آباد، نوپورتھل اور رحیم یار خان میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔