فٹ بال

  • فٹ بال
  • Oct 15, 2020

یوئیفا نیشنز لیگ کےمقابلے جاری

یوئیفا نیشنز لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔فرانس نے کروشیا اور بیلجئیم نے آئس لینڈ کو ہرادیا۔
کروشیا کے دارلحکومت زغرب میں کھیلے گئے میچ میں فرانس نے میزبان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔کھیل کے آٹھویں منٹ میں اینٹونی۔گریزمین نے گول کرکے فرانس کو برتری دلائی۔64ویں منٹ میں کروشیا کے نکولا نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔79ویں منٹ میں" کیلیان۔ایم بپے" نے فرانس کی طرف سے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
۔۔۔
آئس لینڈ میں کھیلے گئے میچ میں بیلجئیم نے میزبان ٹیم کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی سمیٹی۔فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول "رومیلو۔ لوکا"کو نے کئے۔