فٹ بال

  • فٹ بال
  • Oct 15, 2020

بلوچستان میں فٹبال گولڈ کپ کا 17سال بعد دوبارہ آغاز : ایونٹ میں پاکستان بھر سے ٹیموں کی شرکت، فائنل راؤنڈ21اکتوبر سے شروع ہوگا

وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فٹ بال کے بڑےایونٹ گولڈ کپ کا 17سال بعد دوبارہ آغاز ہو گیا ہے جسکا فائنل راؤنڈ 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے ٹیموں کی شرکت خوش آئند امر ہے۔
بعد میں مشیر سپورٹس بلوچستان عبدالخالق ہزارہ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے کھیلوں کے فروغ کے لئے انتھک جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہر ضلع میں سپورٹس کمپلیکس قائم کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بیچ گیمز کے ساتھ ساتھ وومن فٹ سال کے ٹورنامنٹس کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔