کرکٹ

  • کرکٹ
  • Oct 16, 2020

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ : ناردرن نے خیبرپختونخوا کودلچسپ مقابلے کے بعد 11رنز سے ہرادیا

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ناردرن نے خیبرپختونخوا کودلچسپ مقابلے کے بعد 11رنز سے ہرادیا۔میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔
پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورزمیں 9وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے۔99کے سکور پر ناردرن کی 6وکٹیں گر چکی تھیں۔اس موقع پر عماد وسیم نے 20گیندوں پر 36رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کا سکور بہتر کیا۔خیبرپختونخوا کی جانب سے وہاب ریاض نے 5وکٹیں حاصل کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب میں ناردرن کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی ٹیم145رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 20اوورزمیں 7وکٹوں پر133رنز بناسکی۔محمد حارث کے ناقابل شکست اناسی رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔ناردرن کے حارث رؤف نے 3 اور عماد وسیم نے 2وکٹیں حاصل کیں۔