بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 17, 2020

دنیا کو کورونا کی دوسری لہر کا سامنا : پیرس میں ایک ماہ کیلئے کرفیو نافذ ، برطانیہ میں بھی نئی پابندیوں کا اعلان

فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت دیگر بڑے شہروں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کیلئے ایک ماہ کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔ کرفیو سے پہلے لاکھوں افراد نے اپنے پیاروں کے ساتھ گھر سے باہر وقت گزارا۔ رات کو 9 بجے سے صبح 6 بجے تک لوگ اپنے گھروں سے نہیں نکل سکیں گے۔فرانس میں اب تک 8لاکھ 34 ہزار سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 33ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ نے بھی لاکھوں افراد میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے باعث پابندیوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ریسٹورنٹس میں دیگر افراد سے گھلنے ملنے پر بھی پابندی ہو گی اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کم کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔ان پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔امریکہ میں بھی صورتحال تشویشناک ہے ، 24 گھنٹے میں مزید 903افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 الکھ 23 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 95لاکھ 61ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ2کروڑ96لاکھ 39ہزارسے زیادہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11لاکھ سے زیادہ ہے۔