کرکٹ

  • کرکٹ
  • Oct 17, 2020

فاسٹ بولر عمر گل کرکٹ سے ریٹائر

فاسٹ بالر عمر گل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں ۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بلوچستان اور سدرن پنجاب کےدرمیان میچ عمر گل کے کیرئیر کا آخری میچ تھا۔ میچ کے اختتام پرعمر گل اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکےاور آبدیدہ ہوگئے ۔میدان میں ساتھی کھلاڑیوں اورآفیشلز نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔عمر گل کا کہنا ہے کہ 20سالہ کیرئیر میں بھرپور سپورٹ دینے پر شائقین اور پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پی سی بی نے کامیاب کیرئیر پر عمر گل کو سراہتے ہوئےخیر سگالی کا پیغام جاری کیا ہے۔