بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 17, 2020

آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے سول مقامات پر حملوں کا سلسلہ جاری

آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے سول مقامات پر حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔آرمینیا نے آذربائیجان کے دوسرے سب سے بڑے شہر گینجہ پر میزائل حملہ کیا ۔آذربائیجان کے نائب صدر حکمت حاجی ایف کے مطابق حملے میں دو بچوں سمیت بارہ افراد ہلاک جبکہ 40زخمی ہوئے ۔اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ حملے میں 20 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔۔ہلاکتوں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے۔