بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 18, 2020

نیوزی لینڈ: وزیر اعظم جیسنڈرا آڈرن کی جماعت لیبر پارٹی نےعام انتخابات جیت لئے

نیوزی لینڈ کے عام انتخابات میں وزیر اعظم جیسنڈرا آڈرن کی جماعت لیبر پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے جس کے بعد جیسنڈرا کیلئےاگلے تین سال حکومت کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔انتخابات میں حکمران لیبرپارٹی نے120رکنی ایوان میں 64نشستیں حاصل کیں۔۔اپوزیشن رہنماجوڈیتھ کولنز نے انتخابات میں شکست قبول کرتے ہوئے جیسنڈرا آڈرن کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے بھی جیسنڈرا آڈرن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہاکہ جیسنڈاکے شفقت آمیز طرز عمل نے ناصرف نیوزی لینڈ بلکہ پاکستانیوں کے بھی دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم باہمی تعاون اور دوستی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔