بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 18, 2020

صدر ٹرمپ کا مشی گن میں خطاب

امریکہ میں اس وقت انتخابی مہم عروج پر ہے۔ صدارتی انتخاب کی تاریخ جوں جوں نزدیک آ رہی ہے ، سیاسی ماحول بھی مزید گرم ہوتا جا رہا ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز مشی گن ریاست میں انتخابی مہم کے حوالے سے منعقد ہونے والی ریلی سے پرجوش خطاب کیا تاہم ان کے مخالف صدراتی امیدوار جوبائیڈن نے ہفتے کے روز گھر میں ہی آرام کیا۔ صدر ٹرمپ نے مشی گن ریاست میں ریلی سے خطاب کے دوران اپنے مخالف امیدوار جوبائیڈن کو مجرم قرار دیدیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس امریکی ثقافت کے خلاف ہیں، امریکہ کی تاریخ اور اقدار کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کو ایک کرپٹ سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا پورا خاندان مجرم ہے۔ اور وہ ایک نیشنل سکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔ امریکہ میں صدراتی انتخاب میں صرف 17 روز باقی رہ گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ اور ان کے مخالف امیدوار ووٹرز کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاہم ڈاک زریعے ڈالے جانے ووٹوں میں اب تک جوبائیڈن لیڈ لیے ہوئے ہیں۔