قومی

  • قومی
  • Oct 18, 2020

لاہور میں حفیظ سینٹر میں آتشزدگی

لاہور کے معروف تجارتی مرکز حفیظ سنٹر میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں تباہ ہوگئیں ۔آگ صبح ساڑھے چھ بجے حفیظ سنٹر کی دوسری منزل پر لگی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپٹ میں لے لیا ۔آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔
اس وقت ہمارے نمائندے علی زمران اس وقت موقع پر موجود ہیں آئیں ان سے مزید تفصیلات جانتے ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے آگ پر فوری قابو پانے اور امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔