قومی

  • قومی
  • Oct 18, 2020

کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پا چکے، صدر مملکت

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پا چکے تاہم، مکمل قابو پانےکے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل ناگزیر ہے۔ صدر مملکت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن اور لوگوں کو بیروزگاری سے بچا کر موثر طریقے سے وبا کا مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم کورونا کے خلاف جنگ کافی حد تک جیت چکے ہیں تاہم ابھی مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔صدر مملکت نے کورونا وبا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔