ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Oct 18, 2020

وزیراعظم عمران خان کی آذربائیجان کے یوم آزادی پر آذری صدر اور عوام کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے آذربائیجان کے یوم آزادی پر اپنے ٹویٹ میں آذری صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے اپنی علاقائی سالمیت کے بہادری سے دفاع کے لئے آذربائیجان کی افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق نگورنو کاراباخ کے مسئلے کے حل کے لئے آذربائیجان کی جستجو کے ساتھ ہیں۔