قومی

  • قومی
  • Oct 20, 2020

راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کی بر وقت تکمیل ہونی چاہیے:وزیراعظم کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کی بر وقت تکمیل ہونی چاہیے۔ اس ضمن میں ہر رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ لاہور میں راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب اور پورے پاکستان کے لیے اہم ہے۔ اس کی وجہ سے زر مبادلہ حاصل ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبت کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور مکمل شفافیت سے کام پورا کیا جائے۔
اجلاس میں راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ منصوبے میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعظم کو منصوبے کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔