قومی

  • قومی
  • Oct 20, 2020

جی ایچ کیو راولپنڈی میں 236 ویں کور کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کسی بھی کوشش کا موثر جواب دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آرمی چیف نے کہاکہ ہم نے قیام امن اور استحکام کےلئے بڑی بھاری قیمت ادا کی ہے۔ اجلاس کے تمام شرکا نے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کانفرنس میں جیو سٹریٹجک ،علاقائی اور قومی سکیورٹی ، ملک خصوصاً قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے سول اور فوجی جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔