موسم

  • Oct 23, 2020

ملک میں موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقو ں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔ تاہم شمالی علاقہ جات ، کشمیر ، شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
ملک میں سب سے کم درجہ حرارت لہہ منفی چار ڈگری جبکہ ،قلات منفی03اور سکردو میں01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔