فٹ بال

  • فٹ بال
  • Oct 23, 2020

آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ

کوئٹہ میں آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں آج آرام کا دن تھا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں فاٹا،تربت،پشین اور پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیتے۔
فاٹا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد جعفرآباد کو 3 گول سے ہرایا۔تربت نے پینلٹی ککس پر آزاد کشمیر کیخلاف کامیابی حاصل کی۔ پشین نے سندھ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔پنجاب نے قلعہ عبداللہ کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا۔