ڈیجیٹل اور بائیو ٹیکنالوجی کو ترقی دے کر ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے : فواد چوہدری
سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اور بائیو ٹیکنالوجی کو ترقی دے کر ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بڑے شہروں میں ٹیکنالوجی زونز کے قیام پر عملدرآمد جاری ہے۔ ملکی سطح پر ڈرونز کی تیاری کیلئے پالیسی اسی ہفتے منظور کر لی جائے گی جبکہ نیٹ فلیکس کی طرز پر مقامی ویڈیو سٹریمنگ سروس بھی جلد شروع کرینگے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر نے نجی یونیورسٹی میں لیب کا افتتاح بھی کیا۔